ٹی ٹونٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

Published on October 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، تیسرے میچ میں مہمان ٹیم 13 رنز سے جیت گئی۔ لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے۔ فرنینڈو نے 78 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز بنا سکی۔ حارث سہیل کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ ہاسا رنگا ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔فخر زمان ٹی ٹونٹی میں مسلسل بری کارکردگی کا تسلسل جاری ہے، آخری دس اننگز میں وہ صرف 10.80 کی ایوریج سے 108 رنز بنا سکے ہیں۔قومی ٹیم کو دوسرا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین سست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر وکراما کو کیچ دے بیٹھے۔
تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو 50 گیندوں پر 52 رنز بنا کر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ڈی سلوا نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ 103 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گری۔ عماد وسیم 5 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے۔پانچواں وکٹ آصف علی کی گری جو 2 گیندیں کھیل کر 1 رن بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کی اننگز 17 تک محدود رہی، ڈی سلوا کی آسان گیند پر بولڈ ہو گئے۔ قومی ٹیم مقررہ اوور میں 134 رنز بنا سکی۔ ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز گوناتھیکلے اور سمارا وکراما نے کیا، اس بار مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، 24 کے مجموعی سکور پر گوناتھیکلے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر 9 گیندوں پر 8 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، وکراما 12 گیندوں پر 12 سکور بنا کر عماد وسیم کی گیند ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes