قیامت خیز گرمی کی لہر ختم، ملک کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری

Published on June 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

لاہور (یو این پی) قیامت خیز گرمی کی لہر ختم، ملک کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے عین مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں پر بھی اثر انداز ہونا شروع۔ تفصیلات کے مطابق سال کے سب سے گرم ترین مہینے جون کے آغاز کے بعد ملک کے بیشتر علاقے قیامت خیز گرمی کی لہر کی لپیٹ میں تھے۔تاہم اب کئی روز سے جاری ناقابل برداشت ہیٹ ویوو کا زور جمعہ کی شب کو ٹوٹ گیا، شہریوں کو بالآخر سکھ کا سانس لینے کا موقع ملا۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہونا شروع ہو گیا ہے۔ جمعہ کی شب کو ملک کے کئی علاقوں میں آندھی کے بعد گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس وقت پنجاب میں لاہور سمیت کئی شہروں سے بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ سندھ میں بھی کراچی اور دیگر شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes