بجٹ کی آمد سے پہلے گراں فروشوں نے مہنگائی کا سیلاب بر پا کر دیا یواین پی سروے رپورٹ

Published on April 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

tt

ہارون آباد(یواین پی)بجٹ کی آمد سے پہلے گراں فروشوں نے مہنگائی کا سیلاب بر پا کر دیا مختلف اشیاء خوردونوش اور اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں من مانی کرتے ہوئے اضافہ کر کے غریب عوام کو لوٹنے لگے ذخیرہ اندوز مافیا نے بھی کمر کس لی اور اشیاء خوردونوش ذخیرہ کر کے مصنوعی مہنگائی پید اکرنے میں پیش پیش ہو گئے ،مالی سال 2014/2015کے بجٹ کی آمد میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ باقی ہے لیکن گراں فروش مافیا بجٹ سے پہلے ہی غریب عوام کو مہنگائی اور گرانی کے عذاب میں مبتلا کرنے کے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اس سلسلہ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ اس مافیا کے ہاتھوں تنگ دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اس مافیا کے منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے اشیاء کی مصنوعی قلت پید اکر دی جاتی ہے اور وہ لوگوں کی ضرورت کی چیزیں مہنگے داموں فروخت کر کے مال بٹورنے میں لگ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہارشہریوں عبدالجبار ،یا سر علی ،راشد علی ،محمد جاوید جھورڈپھولہار،محمد آصف ،حافظ محمد نوید اور محمد یٰسین نے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سبب بننے والے عناصر پر قابو نہ پانا حکومتی ناکامی کی دلیل ہے کیونکہ بجٹ کی آمد سے ایک ماہ قبل ہی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تکلیف دہ ہے اور وہ اس مہنگائی مافیا کے لمبے لمبے ہاتھوں کا علم ہوتا ہے کہ وہ بجٹ سے پہلے ہی اپنا الو سیدھا کرنے کے ماہر بن چکے ہیں مارکیٹوں میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام اس کو قبل ازوقت بجٹ کا نام دیتے ہیں اور عوام کو اس رجحان سے نہایت اذیت کا سامنا ہے عوام اس رجحان سے تنگ ہیں اور حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بجٹ سے پہلے بجٹ کے رجحان کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے بجٹ سے قبل مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے تاکہ وہ غریب عوام کا استحصال نہ کر سکے اس سلسلہ میں گراں فروش مافیا کے خلاف سخت ایکشن ہی عوام کو ان کے ظالمانہ شکنجہ سے نجات دلا سکتا ہے بجٹ سے قبل مہنگائی کا سیلاب برپا کرنے والے عوام کش عناصر ہیں اور ان کا سد باب ناگزیر عوامی مسئلہ ہے جس پر توجہ دینا حکمرانوں پر فرض ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog