کوٹرادھا کشن ،گندے پانی کے جوہڑ مختلف امراض کا باعث بننے لگے

Published on February 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

\"watar
کوٹرادھاکشن( مہر سلطان سے) کوٹرادھاکشن جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،گندے پانی کے جوھڑ مختلف محلے فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگے عوام سراپا احتجاج نوٹس لینے کا مطالبہ محلہ جج والا ،شریف پورہ ،کوٹ تاجدین میں گٹروں کی تعمیر میں پرانی اینٹوں کا استعمال بل نئی کے وصول کرنے کی تیاری اندھیر نگری تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن کی مختلف آبادیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیورج سسٹم کی نکامی کے باعث گندہ پانی کھڑا ہونے سے بڑے بڑے جوھڑ بن چکے ہیں جسکی وجہ سے ان محلوں کے مکین انتہائی عذاب میں مبتلا ہیں محلہ شریف پورہ میں گٹروں پر ڈھکن رکھنے کے لیے جن اینٹوں کا استعمال کیا گیا ہے وہ مکینوں کے مطابق ہمراے دروازوں کے سامنے سے اٹھا کر ٹوٹی پھوٹی اینٹیں استعمال کی گئیں ہیں اور تعمیراتی مٹیریل بھی ناقص کوالٹی کا استعمال کیا گیا ہے کوٹ تاجدین میں مکینوں کے ساتھ امتیازی سلوک رکھتے ہوئے بعض جگوں پر گٹر تعمیر ہی نہیں کیے گئے روز نامہ حریف کی سروے ٹیم کو ان محلہ جات کے مکینوں نے بتایا ہے کہ بارہا دفعہ کہنے کے باوجود متعلقہ حکام صرف جھوٹے وعدوں پر ٹرخا دیتے ہیں عوامی و سیاسی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر صورت حال کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes