پاکستان کی ماریا طور کوارٹر فائنل میں (آج)ایکشن میں نظر آئیں گی

Published on September 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

77
انچیون ۔۔۔ پاکستان کی سٹار پلیئر ماریا طور 17 ایشین گیمز ویمنز سکوائش ایونٹ کے سنگل کوارٹر فائنل میں (آج) اتوار کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز کے ویمنز سکوائش کے سنگل ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستانی پلیئر ماریا طور نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی کھلاڑی کو زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ماریا طور کوارٹر فائنل میں (آج) اتوار کو حریف ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی او کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پہلے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں پاکستان کی مقدس اشرف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy