وزیراعظم 1 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Published on October 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

کراچی(یواین پی) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی چلے گئے، وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات شیڈول ہے، عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes