رکن قومی اسمبلی شمس النساء میمن کی تمام متعلق محکموں کے افسران سے اہم ملاقات

Published on October 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) چیئرپرسن پیٹرولیم سوشل و پیٹرولیم میرین ڈولپمنٹ کمیٹیز و رکن قومی اسمبلی شمس النساء میمن نے تمام متعلق محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف تیل و گیس پیدا کرنے والی کمپنیز کی جانب سے ضلع کی ترقی اور فلاح و بہبود کے کام کیلئے فراہم کردہ فنڈز ضلع ٹھٹھہ باالخصوص ساحلی علاقوں کی تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، ڈرینیج و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صاف و شفاف طریقے سے خرچ کئے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں پیٹرولیم سوشل و پیٹرولیم میرین ڈولپمنٹ کمیٹیز کے اعلی سطحی اجلاسز کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے متعلق صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاسز میں ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری، پ پ پ ضلعی صدر صادق علی میمن، سینیئر نائب صدر عبدالحمید پنہور، چیئرمن ضلع کونسل غلام قادر پلیجو، سیکریٹری پیٹرولیم سوشل و پیٹرولیم میرین ڈولپمنٹ کمیٹیز و ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر، ڈائریکٹر کوسٹل اینڈ ڈیلٹا اسٹڈیز پروفیسر مختیار احمد مہر، ڈائنریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس ان میرین بایولاجی یونیورسٹی آف کراچی پروفیسر ڈاکٹر غزالہ صدیق، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیض محمد، اسسٹنٹ پروفیسر شیر خان پنہور، ایڈمن آفیسر ماڑی پیٹرولیم کمپنی جمال عبدالناصر، ایڈمن آفیسر او جی ڈی سی ایل شکیل احمد، ضلع کے تمام میونسپل، ٹاؤن اور یو سی چیئرمنز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرپرسن پیٹرولیم سوشل و پیٹرولیم میرین ڈولپمنٹ کمیٹیز و رکن قومی اسمبلی شمس النساء میمن نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلع میں سست روی کا شکار ترقیاتی منصوبوں باالخصوص اسکولز اور صحت مراکز کے مرمتی کام کو جلد مکمل کریں تاکہ ساحلی علاقوں کے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی حاجی علی حسن زرداری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایسی حکمت عملی تشکیل دیکں تاکہ کم لاگت سے وقت کے اندر معیاری کام مکمل کرکے ضلع کے عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر کی جانب سے ریسرچ سینٹر اور لائبرری کے قیام کیلئے تجویز پیش کی گئی جس پر کمیٹی کی جانب سے ڈائریکٹر کوسٹل اینڈ ڈیلٹا اسٹڈیز کو پی سی ون کی تیاری کیلئے ہدایت دی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog