ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published on March 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

کراچی (یواین پی ) ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ شہر قائد کراچی میں فی کلو مرغی کا گوشت 470 روپے کی ہوشربا قیمت میں فروخت ہونے لگا۔ قیمتوں میں اس ہوشربا اضافے کے حوالے سے مرغی فروش دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی مہنگی ہونے کی وجہ پولٹری فارمرز کی جانب سے سپلائی ميں کمی ہے۔ دکانداروں کا موقف ہے کہ مہنگی مرغی خرید کر سرکاری ریٹ پر فروخت نہیں کر سکتےپہلے ہی کاروبار خسارے کا شکار ہے، سرکاری ریٹ پر مرغی کے گوشت کی فروخت کی صورت میں ہمارا کاروبار مزید ٹھپ ہو جائے گا۔ جبکہ مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کرونا وبا کے دوران 40 فیصد پولٹری فارم بند ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ مرغیوں کی فیڈ کی قیمت بھی دوگنی ہو چکی، اسی وجہ سے قیمتوں کنٹرول سے باہر ہو چکیں۔واضح رہے کہ جہاں مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا، وہیں مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں منہگائی بڑھ کر 14.95 فیصد ہوگئی۔ حالیہ ہفتہ منہگائی0.61 فیصد مزید بڑھ گئی ہے، ملک میں ساتویں ہفتے بھی منہگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ منہگائی کا سبب بنا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes