ملکہ جذبات نیر سلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

Published on October 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

جہانیاں (یو این پی)پاکستان فلم انڈسٹری میں ملکہ جذبات کے نام سے پہچان بنانے والی معروف اداکارہ نئیر سلطانہ کی آج 27ویں برسی منائی جارہی ہیماضی کی معروف اداکارہ نیر سلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے۔ 4 مارچ 1932 کو پیدا ہونے والی طیبہ بانو کا گھرانہ علی گڑھ سے پاکستان منتقل ہوا۔ تہذیب اور وقار ان کی شخصیت کا خاصہ تھے۔ انور کمال پاشا نے 1955 میں اپنی فلم ‘قاتل’ میں نیئرہ سلطانہ کو متعارف کروایا جس سے اداکارہ نے خوب شہرت سمیٹی۔سنتوش کمار نے جب صبیحہ خانم کو زندگی کا ساتھی بنایا تو ان کے چھوٹے بھائی درپن نے اپنے لیے پروقار اور پڑھی لکھی نئیر سلطانہ کا انتخاب کیا۔ یہ وہ دور تھا جب فلم انڈسٹری پر سنتوش فیملی کا طوطی بول رہا تھا درپن اور نئیر سلطانہ کو پردہ اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نئیر سلطانہ کے کیرئیر کا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں انہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔نیر سلطانہ نے مجموعی طور پر 216 فلموں میں کام کیا جن میں 140 اردو، 49 پنجابی، ایک سندھی اور 6 پشتو فلمیں شامل ہیں۔ کینسر کا جان لیوا مرض ان کی جان لے کر رہا اور وہ 27 اکتوبر 1992 میں اپنے شوہر کے پہلو میں ابدی نیند جا سوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题