کراچی: جے یو آئی (ف) کے حکومت مخالف آزادی مارچ کا آج آغاز، جلسے کیلئے پنڈال سج گیا

Published on October 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

کراچی: (یواین پی) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے حکومت مخالف آزادی مارچ کا آج کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے آغاز کیا جا رہا ہے، جلسے کی مناسبت سے پنڈال سجا دیا گیا جس سے مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنما استقبالی خطاب کریں گے۔کراچی سے جمیعت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کا اسلام آباد کیلئے سفر آج سے شروع ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ف کے مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے، سہراب گوٹھ کے اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے جلسہ گاہ اور مختلف مقامات سمیت گاڑیوں کی سرچنگ کا عمل شروع کر رکھا ہے۔سہراب گوٹھ کے مقام پر جلسے کی مناسبت سے پنڈال سجا دیا گیا ہے، پارٹی پرچم لہرا رہے ہیں اور کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر رہنما جلسے سے استقبالی خطاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes