میں کوئی سفارشی اداکارہ نہیں ،موجودہ مقام سخت محنت سے حاصل کیا ‘ مومل شیخ

Published on September 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments
666
لاہور (یو این پی) پاکستانی ٹی وی ڈرامہ ’’مجھے خدا پر یقین ہے ‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ میں نے ٹی وی ڈرامہ میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی اور شہرت حاصل کی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فنکار خاندان سے تعلق ہونے کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ میں کوئی سفارشی اداکارہ ہوں ،میں آج جس مقام پر ہوںیہ میں نے سخت محنت اوراپنے کام سے لگن کے باعث حاصل کیا ہے ،ٹی وی ڈرامہ میں لازوال اداکاری کر کے خود کو منوایا ہے جس پر میں اور میرے والد ہمیشہ فخر کرتے ہیں ۔ مومل شیخ نے کہا کہ ماڈل کے طورپر فیشن شو میں کیٹ واک کرچکی ہوں فنکارانہ صلاحتیں مجھے ورثے میں ملی ہیں جومیرے لئے سرمایہ حیات ہے ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes