خادم اعلی نے قوم کا عزم بیدار کر کے ڈینگی کے انسد اد کے لیے مؤ ثر قد م اٹھایا ہے ڈسڑکٹ کوارڈنیشن آفیسر علی اکبر بھٹی

Published on July 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

Vehari
وہا ڑی ( یواین پی) ڈسڑکٹ کوارڈنیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو ڈینگی سے لڑنا سکھا کر خوف سے نجات دلائی ہے خادم اعلی نے قوم کا عزم بیدار کر کے ڈینگی کے انسد اد کے لیے مؤ ثر قد م اٹھایا ہے اور آج ہم سب اس مر ض کی ہول نا کی کو کم کرنے میں کا میاب جو چکے ہیں یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں انسداد ڈینگی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ،ای ڈی اوزراعت چوہدری مشتاق علی،ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسین شاہد شرانی،ٹی او آر راؤنعیم خالد،اے سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، ایس ااین اے شیخ خرم سلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید محمد غلام شاہ ، پرنسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی رانا یعقوب احمد ،ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی،ڈی او سول ڈیفنس یونس انجم،ڈی او ایلمینٹری محمد معروف ، ڈی اوسیکنڈری جاوید احمد باجوہ،این جی اوزکے نمائندہ صبوحی حسن ،نوشین ملک،عظمی سلیم کے علاوہ محکمہ تعلیم ،محکمہ ہیلتھ ،بہبود آبادی ،بلڈنگز،ماحولیات ،ٹی ایم اے،پبلک ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کرڈینگی کے انسداد کے لیے اجتماعی کوششوں کوجا ری رکھناہے اگر ہم صفائی نصف ایمان کو اپنا لیں تو بہت سی بیما ریوں سے نجا ت حاصل کر پا ئیں گے ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی منصوبے پر کام شروع کر رہی ہے جس کے تحت پر دیہات کے صاف پانی کے لیے واٹر فلٹر یشن پلانٹ لگائے جائینگے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسم پر سرخ دھبوں ، نا ک اور آنکھوں سے پانی بہنا ،چھینکیں آنا، تیز بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹر یا سرکاری ہسپتال سے رجوع کر یں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پیراسٹامول کے علاوہ کوئی دوائی نہ دیں۔ڈسٹرکٹ ڈینگی ٹریز ڈاکٹر محمد امین کھرل نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی کی افزائش کے اسباب اس پر قابو پانے کے طریقوں، ڈینگی کی علامات اور علاج واحتیاطی تدابیر سے شرکا کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے استعمال سے بھی ہم بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ، این جی اوز کی نمائمدگی کرتے ہوئے عظمی سلیم نے کہا این جی اوز بھی سرکا ری اداروں کی ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی کے لیے کا م کررہی ہیں اور خاص طور پر خواتین کو اپنے گھروں میں ڈینگی کے انسداد کے لیے اقداما ت کی تربیت دی جا تی ہے سیمینار کے اختتام پر ٹی ایم اے سے واک کی گئی واک کے شرکا نے بینز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题