جمعیت علمااسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ اسلام آباد سے گرفتار

Published on October 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)جمعیت علمااسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیاگیا،جے یو آئی (ایف)کے رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔جمعیت علما اسلام کے رہنما اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کیلئے آئے تھے ،انہوں نے رات کو قیام ای الیون کے مقام پر کیا ،علی الصبح پولیس ان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی ،مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا گیا۔دوسری جانب جمعیت علمااسلام کے رہنماﺅں اور کارکنوں میں مفتی کفایت اللہ میں تشویش پائی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں دوسری جانب لیڈرشپ کو گرفتارکیا جارہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes