کیریبین پریمیئر لیگ،گیانا امیزن واریرز نے اینٹی گوا کو پہلے میچ میں شکست دیدی

Published on July 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 797)      No Comments

444
سینٹ جارج (یو این پی) کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں گیانا امیزن واریرز نے اینٹی گوا ہاکس بلز کو 2 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ فاتح ٹیم نے 137 رنز کا ہدف دنیش رامدین کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔ رامدین کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیگ میں کھیلے گئے ابتدائی میچ میں اینٹی گوا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رنز بنائے، بین ڈنک 38 اور ڈینزا 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جمی نیشم نے 3 ویرا سیمی پرماؤل اور رونزفورڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ گیانا امیزن نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔ دنیش رامدین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ نے 35 رنز بنائے۔ شیلڈن کوٹریل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes