آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار

Published on October 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں عالمی کرکٹ پورے طور پر بحال ہونے والی ہے۔ یورپی ممالک کی ایک دو مزید ٹیموں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا، برطانیہ اور آئرلینڈ کے حکام لاہور اور اسلام آباد کے دورے کے بعد واپس جا چکے ہیں۔انہوں نے اگلے دو سال کے اندر اندر پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئرلینڈ کی ٹیم پہلے آئے گی، بعد ازاں برطانیہ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ آئرلینڈ کی ٹیم 2020ئ میں پاکستان میں میچز کھیلے گی۔آئرلینڈ کی ٹیم اگرچہ اتنی اہم نہیں مگر، یورپی ممالک سے تعلق رکھنے کے باعث اس کی اہمیت زیادہ ہے۔ برطانیہ اور آسٹریلیا سے بھی پاکستان آمد کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔ آئی سی سی بھی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس پر بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے۔کرکٹ کی بحالی کے عمل کا آغاز اس وقت شروع ہوا جب آئی سی سی نے پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ ملک سمجھتے ہوئے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں تعاون کیا جس کے بعد ہی 2017ء میں اس ٹیم کا پہلا دورہ ممکن ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes