قاضی فائز عیسیٰ 29ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف آج 11 بجے اٹھائیں گے

Published on September 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال رات بارہ بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری دن گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ملازمین اور افسران سے جذباتی خطاب کیا اور خود کو ڈوبتے سورج کی مانند قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes