ٹیسٹ سیریز: سری لنکن ٹیم کے سینئر پلیئر پاکستان آنے کیلئے تیار

Published on October 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

لاہور: (یواین پی)پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے لیے امید کی کرن روشن ہونے لگی، 2009ء میں ملکی گراؤنڈ سے رخصت ہونیوالی ریڈ بال کرکٹ دوبارہ ایک دہائی کے بعد سونے میدان آباد کرنے کیلئے آ رہی ہے، حملہ کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم ہی ملکی گراؤنڈ پر کھیلتی ہوئی نظر آئے گی۔پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئی انٹرنیشنل ٹیمیں نظر آئینگی، رواں سال کے آخری مہینے دسمبر میں لنکن ٹائیگر پانچ روزہ فارمیٹ کھیلنے کے لیے سونے میدان آباد کرنے آئیں گے۔ اس بار مہمان ٹیم میں سینئر کھلاڑی بھی آنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ کے دو آفیشلز نے اپنے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کو مثبت رپورٹ دی ہے، اس رپورٹ کے بعد ان کا کہنا ہے کہ رواں سال دسمبر کے دوران پاکستان کیساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ٹی ٹونٹی سمیت پاکستان کے ساتھ ایک روزہ سیریز کھیلی تھی اس سیریز کے دوران مہمان ٹیم میں سینئرز کی بجائے جونیئرز کھلاڑی کھیلنے آئے تھے، اس دوران لنکن ٹائیگرز کی ٹیم ون ڈے سیریز ہاری تاہم ’غیر متوقع‘ طور پر ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر ون کو وائٹ واش کرنے میں سرخرو ہو گئے تھے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی طرف سے سینئرز کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں، ابھی تک صرف ایک دو کھلاڑی دورے کے لیے شش و پنج کا شکار ہیں جنہیں منانے کی تیاریاں جاری ہیں ہمیں لگتا ہے انہیں قائل کیا جا سکتا ہے۔اس دورے کے دوران ہو سکتا ہے کہ ایک یا دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جا سکتی ہے، ابھی تک تھوڑی مشکلات ہیں جنہیں سری لنکن کرکٹ بورڈ دور کر رہا ہے جس کے بعد دورے کی ’کنفرم‘ رپورٹ دی جائے گی۔سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کے مطابق سری لنکا بورڈ حکام سب سے تجویز کو پہلے اپنے بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی میں زیر غور لائیں گے جس کے بعدکوئی فیصلہ ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے ہمارا بورڈ ایک اور سکیورٹی وفد پاکستان بھیجے اور انتظامات کا ایک بار پھر باریک بینی سے جائزہ لے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme