رواں برس ستمبر میں مسلم وومن سمٹ کوالالمپور میں منعقد ہوگا ، سینیٹر مشاہد حسین سید

Published on March 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

MUshahid
اسلام آباد (یواین پی)سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم ممالک کی اسلام آباد میں منعقدہ اسلامک تھنک ٹینکس فورم اجلاس میں بھرپور شمولیت کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے متعلقہ ایشوز کے حل کیلئے مسلم ممالک کے مابین باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے،انہوں نے اتوار کو سکستھ تھنک ٹینکس فورم آف اسلامک کنٹریز کے دوسرے دِن اسلام آبادا علامیہ کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تھنک ٹینکس فورم آف اسلامک کنٹریز کا نیا نام ورلڈ اسلامک فورم پر اتفاق ہوگیا ہے، جسکا عالمی سیکرٹریٹ استنبول جبکہ علاقائی سیکرٹریٹ کیلئے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے اسلام آباد کومنتخب کرلیا گیا ہے، ورلڈ اسلامک فورم بجا طور پر مسلم ممالک میں بسنے والوں کی جاندار آواز ثابت ہوگا، ورلڈ اسلامک فورم کو قیام عمل میں لانے کیلئے ایکشن پلان کی تیاری کی ذمہ داریاں سینیٹر مشاہد حسین اور ترک ادارے تصام کے چیئرمین سلیمان سینسے کو سونپی گئی ہیں ۔ قبل ازیں،صدرپاکستان ممنوں حسین نے بطور مہمان خصوصی اسلامک ورلڈ استنبول ایوارڈز میں مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایوارڈ دیا گیا ۔ دوسرے دن کے اجلاس کی کاروائی کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے بھی اپنے خطاب میں مسلم امہ کو درپیش مسائل کو کلیدی اہمیت کا قرار دیتے ہوئے مشترکہ طور پر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی، انہوں نے مسلم ممالک کے دیگر ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ جدید سائنس اور تعلیمی میدان میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے اختتامی سیشن سے اپنے خطاب میں مسلم ممالک کے مندوبین پر زور دیا کہ وہ مسلم ممالک کو آپس میں قریب لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مندوبین نے اجلاس میں مسلم ممالک کولاحق غیر روائتی خطرات، ڈیفنس اور سپیس انڈسٹری میں قریبی تعاون، انسانی سمگلنگ، نیوکلیئر پرولیفریشن سے متعلقہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، فورم رواں برس ستمبر میں کوالالمپور میں مسلم وومن سمٹ بھی منعقد کرے گا، جبکہ اگلے ورلڈاسلامک فورم کے اگلے اجلاس کی میزبانی کا شرف تہران کو حاصل ہوگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog