سمندی طوفان کے باعث سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے فراز احمد ڈیرو

Published on October 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ):صوبائی وزیر برائے ریہیبلیٹیشن فراز احمد ڈیرو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سمندری طوفان کیار کے باعث ساحلی علاقوں کے متاثرہ دیہات کے لوگوں کو اس مشکل گھڑی میں ہر گز اکیلا نہیں چھوڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج یہاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر آئے ہیں تاکہ ساحلی پٹی کے متاثرہ دیہات کا دورا کرکے صورتحال کا جائزہ لیکر رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کریں تاکہ متاثرین کی بھرپور مدد کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ساحلی پٹی کے متاثرہ علاقوں بہارا، گاڑھو، جوہو و دیگر مختلف علافوں کا دورا کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری ریہیبلیٹیشن ریاض احمد سومرو، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شفیق احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوغے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو پورا پانی نہیں دیا جا رہا ہے اور سمندر میں میٹھا پانی نہ چھوڑنے کے باعث ڈیلٹا تباہ ہو رہا ہے اور سمندری پانی بڑھنے کے باعث قریبی دیہاتوں میں داخل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں طوفان کے باعث تقریبن 7000 خاندا متاثر ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے 400 خاندانوں کو کیمپوں میں منتقل کرکے انہیں تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور دیگر خاندانوں کو بھی جلد منتقل کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو پینے کا صاف پانی و ديگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے بہارا سے کیٹی بندر تک پہنچایا جائے گا تاکہ ان علاقوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题