صدر ایشین ڈویلپمنٹ بنک ( اے ڈی بی) ٹاکھیکونکاؤ کا دورہ ٹیکسلا

Published on September 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

pic adb 3
ٹیکسلا( یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی )صدر ایشین ڈویلپمنٹ بنک ( اے ڈی بی) ٹاکھیکونکاؤ کا دورہ ٹیکسلا ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس ٹیکسلا میں پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین سے ملاقات کی،ٹیکسلا آمد پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ ، سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شبیر احمد و، ڈائریکٹر فیلڈ ایڈمنسٹڑیشن ( بی آئی ایس پی )کمانڈر اظہر دیگر آفیشلز نے انکا پرتپاک استقبال کیا،بی آئی ایس پی آفس ٹیکسلا میں پروگرام کے چیئرمین انوار بیگ نے پروگرام کی شفافیت اور اسکے ثمرات سے معزز مہمان کو آگاہ کیا اور پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی امدادی رقوم کے اعداد شمار بتائے، اس موقع پر انہوں نے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سیل کا بھی معائنہ کیا ،اور امدادی کام کے طریقہ کار کو دیکھااسموقع پر چیئرمین انور بیگ نے پروگرام میں رجسٹرڈ غریب افراد اور انکو امدای رقوم دینے کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی، صدر ایشن ڈویلپمنٹ بنک ٹاکھیکو نکاوء نے دفتر میں موجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین سے خصوصی ملاقات کی ،اور امدادی رقوم کی بابت آگاہی حاصل کی،میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ایشین ڈویلپمنٹ بنک ٹاکھیکونکاؤکا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مفلس خواتین کے لئے انکے خاندان کی کفالت کا موثر زریعہ ہے، غریبوں کو ہنر مندی سے آراستہ کرنے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم ہوں اور خاندان کی کفالت بہتر انداز سے کرسکیں،انھوں نے پروگرام کو سراہتے ہوئے ٹیم میں شامل افراد کی کاوشوں کی تعریف کی ،انکا کہنا تھا کہ ضرورت اس مر کی ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملنا چاہیں ، جبکہ خوراک سمیت دیگر بنیادی ضروریات انھیں میسر آنی چاہئیں جو ان لوگوں کا بنیادی حق ہے ، انھوں نے پروگرام کی شفافیت پر اطمنان کا اظہار کیا،انھوں نے پروگرام میں وسعت کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،انکا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ایشین بنک مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا،معزز مہمان کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، جبکہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ملک ارشاد سیکورٹی کی خود نگرانی کر رہے تھے دریں اثنا (اے ڈی بی) ایشن ڈویلپمنٹ بنک کے صدر ٹاکھیکونکاؤنے اپنے وفد کے ہمراہ ٹیکسلا میوزیم کا بھی دورہ کیا ، اور آثار قدیمہ ٹیکسلا کی مختلف سائیٹس دیکھیں،معزز مہمان( اے ڈی بی ) کے وفد کے ہمراہ بزریعہ ہیلی پیڈ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا پہنچے،ٹیکسلا میوزیم میں کوریٹر ناصر خان نے معزز مہمان اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کو بریفنگ دی ،اور آثار قدیمہ کے تاریخی پس منظر سے انھیں آگاہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ ٹیکسلا محمد ارشاد بھی موجود تھے،ٹیکسلا دورہ کے موقع پر معزز مہمان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے یادگاری سوینیئر پیش کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme