اوپن یونیورسٹی کیایم اے/ایم ایس سی/ ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزکے فائنل امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے

Published on May 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,020)      No Comments

Allama
اسلام آباد (یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا نے اعلان کیا ہے کہ سمسٹرخزاں 2014ء ؁ میں پیش کئے گئے ایم اے /ایم ایس سی/ ایم ایس ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات سوموار یکم جون 2015ء سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا ہے کہ امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ۔ اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک ان کی رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو اُنہیں چاہئے کہ فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں موجود شعبہ امتحانات سے ذاتی طور پر ڈُ پلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں۔ اس مقصد کے لئے رابطہ کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ دو عدد تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے حاصل کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔
کنٹرولر امتحانات نے اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
www.aiou.edu.pk

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy