گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے قباء سڑک کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا

Published on February 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

مدینہ (یوا ین پی) مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے قباء سڑک کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا ہے۔سڑک کے ابتدائی منصوبے میں مسجد نبوی اور مسجد قباء کو ملایا جائے گا ۔گورنر کا کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مدینہ کے اہم مقامات کو بہتر بنانا اور سیاحوں کو ان مقامات کی طرف راغب کرنا ہے ۔یہ منصوبہ شہر کے باقی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے جومدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے شروع کیے گئے ہیں۔اس منصوبے کے تحت مدینہ کے ایسے علاقوں کو ترقی دی جائے گی جو یہاں کے شہریوں اور باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے اہمیت کے حامل ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes