فوک گلوکار ٹیڈی محمد یوسف اور میاں رضوان کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

Published on November 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 716)      No Comments

جدہ زکیر احمد بھٹی(یواین پی) گلوکار ٹیڈی محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں زکیر احمد بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج دلی دکھ اور تکلیف ہو رہی ہے جب میں نے سنا کہ تیز گام ٹرین میں خوفناک حادثہ ہوا ہے جس میں تقریبا 80 افراد شہید ، 50 سے زائد زخمی ۔ ٹیڈی محمد یوسف نے کہا کہ میں اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہوں جب سے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے ایا ہوں خبروں کی طرف توجہ نہیں دی آج میرے بہت پیارے دوست میرے بھائی میاں رضوان صاحب جدہ سے خصوصی طور پر مجھے ملنے آئے اور ٹرین حادثے کا انھوں نے ذکر کیا تو آنکھوں میں انسو بھر گئے۔ افسوس ہے کہ پہلے بھی ریلوے میں حادثے ہوتے تھے مگر ریلوے انتظامیہ نے آج تک کوئی بھی سبق نہیں سیکھا۔ اس حادثے میں ریلوے انتظامیہ کی کوتاہی ہی ہے جو انھوں نے کوئی حادثہ پیش انے کی صورت میں قابو پانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے۔ہماری دلی دعائیں ہیں ۔اللہ تعالیٰ زخمیوں کو شفاء کاملہ صحت عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین یارب العالمین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog