پاکستان میں عیدالفطر کا چاند پیر 2 مئی کو نظر آنے کا امکان،ماہرین فلکیات

Published on April 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

لاہور (یواین پی) ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ گئے، ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی۔اس بار 30 روزے ہونے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے بعد عید الفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ جانے پر لوگ عید الفطر کی تاریخ جاننے کے خواہاں ہیں۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy