تعلیمی ترقی کے لئے پر امن اور سازگار ماحول ضروری ہے سلیم بھٹی

Published on February 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 800)      No Comments

\"DSC_0013\"
یونیورسٹی میں تعلیمی امن قائم کرنا وائس چانسلر سمیت ضلعی انٹطامیہ کی بھی ذمہ داری ہے
بہاولپور(یواین پی) تعلیمی ترقی کے لئے پر امن اور سازگار ماحول ضروری ہے۔یونیورسٹی میں تعلیمی امن قائم کرنا وائس چانسلر سمیت ضلعی انٹطامیہ کی بھی ذمہ داری ہے ۔ محمدسلیم بھٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی و سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور ،محمد علی احسن ،سید حفیظ قیصر،شفقت علی اور دیگر سیاسی و سماجی راہنماؤں نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ناسازگار تعلیمی ماحول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی طلبہ کے والدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو وائس چانسلر سے جلد ملاقات کرکے انہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے متعلق تحفظات پیش کرے گی۔ سلیم بھٹی نے کہا معصوم طالبعلوں کو ورغلانے والے شرپسند عناصر قومی مجرم ہیں جو پاکستان کے مستقبل کو تباہ وبرباد کرنے کی گھناؤنی سازش میں شامل ہیں۔ ہمیں وائس چانسلر ڈاکٹر مختار احمد کی تعلیمی اور انتظامی صلاحیتوں پر اعتماد ہے جو اسلامیہ یونیورسٹی کو تعلیمی ترقی کی جانب گامزن کرنے میں کوشاں ہیں لیکن وائس چانسلر کو تعلیمی امن بھی ہر صورت قائم کرنا ہوگا اور تعلیمی امن خراب کرنے والے غنڈہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنا ہوگی ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں معلام ہے لکہ چند شرپسند افراد طالبعلموں کے روپ میں یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے میں پیش پیش ہیں جن کی سرپرستی حکمران ٹولے کے اراکین اسمبلی کررہے ہیں جن کو تو تعلیم کی نہ ضرورت ہے اور نہ انہیں کوئی تعلیمی شغف ہے اسی لئے وہ اپنی مزموم گھناؤنی سازشوں کے ذریعے ذہین طلبہ کا مستقبل خراب کرنے کے درپے ہیں۔بہاولپور کئی دہائیوں سے ایک تعلیمی شہر رہا ہے جہاں سرکاری یونیورسٹیوں کے علاوہ پرائیویٹ یونیورسٹیاں بھی اپنے مراکز قائم کرنے جارہی ہیں اور پورے پاکستان سے قوم کے نونہال اپنی تعلیمی تشنگی بجھانے بہاولپور آتے ہیں اور بہاولپور کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے ہیں ۔انہوں نے گورنر پنجاب و چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مطالبہ کیا کہ بہاولپور کے تعلیمی اداروں کا ماحول بہتر بنانے کے لئے اپنے اراکین اسمبلی کو بھی سنبھالیں وگرنہ طلبہ کے والدین انکا احتساب کرنے کے لئے موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes