پرویز الہیٰ کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، معاملہ حل کرنے کی اپیل

Published on November 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

لاہور(یواین پی) حکومتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الہیٰ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے انھیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اسلام آباد میں دھرنے کے معاملات پر مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا تو انہوں نے مثبت پیغام کا اشارہ دیا۔ خبریں ہیں کہ آزادی مارچ کو پرامن حل نکالنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔اس وقت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پر جے یو آئی کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب آزادی مارچ کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ممکنہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes