عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

Published on June 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

نیویارک (یواین پی) ععالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برطانوی اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 49 سینٹ کمی کے بعد 105 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 33 سیںٹ کمی کے بعد 110 ڈالر 32 سینٹ فی بیرل کی سطح تک آگئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معیشت میں سست روی کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہے، اسی باعث تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستانی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو یہ پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy