جشن ولادت ﷺ اور ہمارا ایمان

Published on November 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

تحریر:علی رضا رانا
تقریبا سوا چودہ سو برس پہلے عرب کے ریگستانوں میں ایسی بہار آئی کہ جس سے چارسو پھیلی ظلمت چھٹ گئی ، ہر سمت چھائی گھٹائیں مٹ گئیں ، ہر ذرے پر نور برسنے لگا اشجار سر سبز ہوئے اور زمین بھی شاداب ہوئی ، فضائیں مہکنے لگیں اور ہوائیں ، جھومنے لگی ، کیونکہ اس بہار میں شہنشاہ اعظم وجہ تخلیق آدم کائنات کے سردار ، زمین و آسمان کے سرتاج اور بہت سی تشریف لا رہی تھی جس کے ثناءخواں زمین پر پتھر اور آسمان پر تارے تھے ، جس کافلک کو روزے اول سے انتظار رہا تھا ” آئے میرے پیارے نبی محمد مصطفی ﷺ آئے “اور ہر سال جب ماہ ربیع الاول آتا ہے تو پوری دنیا کے مسلمان جو ش وخروش سے آقا کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں میلاد نبی ﷺ کی خوشی مناتے ہیں ۔ اور محبت رسول ﷺ کی علامت بھی یہی ہے اور اس کی اصل قرآن وسنت سے ثابت بھی ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے یہ عظیم خوشی کا دن ہے جس دن محسن کائنات ، آقا کائنات اور فخر موجودات حضور کریم ﷺ خاکران ِ گیتی پر جلوہ گر ہوئے آپ ﷺ کی بعثت اتنی عظیم نعمت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی نعمت نہیں کی سکتی ، آپ قاسم نعمت ہے ساری نعمتیں آپ ﷺ کی صدقے سے ملتی ہے اور رہتی دنیا تک ملتی رہیگی ۔ حضرت آدم علیہ اسلام سے نبوت کا سلسلہ جو شروع ہوا وہ ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺ پر آکر اپنی تکمیل کو پہنچ گیا۔ اﷲ تعالی نے پہلے انبیاءکرام کو جو کمالات علیحدہ علیحدہ عطافرمائے تھے ۔ “نبی آخری الزماں ﷺ کی ذات میں وہ تمام شامل کردیئے ، رسالت محمد ﷺ بڑی نمایاں خصوصیت رکھتی ہے” ۔ ہمارا کامل یقین یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ پر اﷲ کے دین کی تکمیل ہوگئی آپ ﷺ کو دین کامل عطا فرمایا گیا ، جو تمام انسانیت کے لئے کافی ہے ۔ اس لئے کسی دوسرے دن کے کوئی ضرورت نہیں ہے اﷲ تعال فرماتا ہے ۔ (ترجمہ:سورة المائدہ 3:)آج میں نے مکمل کردیا تمہارے لئے دین تمہارا اور کردی تم پر اپنی نعمت ، اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین ۔اخلاق نبوی ﷺ حضرت خدیجتہ الکبری جو نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد 25برس تک آپ ﷺ کی خدمت زوجیت میں رہی تھی ، زمانہ آغاز وہی میں آپ ﷺ کو ان الفاظ میں تسلی دیتی تھی ، خدا آپکو کبھی غمگین نہ کرے آپ ﷺ صلہ رحمی کرتے ہے ، مقروضوں کا بار اٹھاتے ہے ، غریبوں کی اعانت کرتے ہیں ، مہمانوں کی ذیافت کرتے ہے ،حق کی حمایت کرتے ہیں، مصیبت میںلوگوں کے کام آتے ہے اﷲ تعالی نے آپ ﷺ کو تمام انسانوں کے لئے رسول بناکر بھیجا ہے اور قیامت تک ہر قوم اور ہر دور کے انسانوں کے لئے آپ ﷺ کی رسالت عام ہے اور سب کے لئے آپ ﷺ کی تعلیم کافی ہے ۔ آپ ﷺ کی شان میں چند اشعار پیش کر رہا ہوں ۔آئے سرکار مدینہ لائے انور مدینہ ۔۔۔ہیں قد م ۔۔۔بو س رسالت گل گلزار مدینہ ۔۔۔کندنی رنگ ہے گہرا ہے لباس آج سنہرا ۔۔۔چاندنی رات نے پہنا طلع البدر علینا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes