اقلیتی برادری سے تعلق رکھتا ہوں میرا کوئی سننے والا نہیں ہے کنگہار کی پریس کانفرنس

Published on April 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ) کنگہار ولد بچو بہیل نے عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیھ ویڑھ بھوتو مکان اونگھرشہر کے نزدیک میرے پاس 100 ایکڑ زمین جو میں نے سید زماں شاہ سے لیز پر لی ہوئی ہے زمین پر گندم کی فصل اترنے کے بعد زمین کے نزدیک جیلانی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور ایک پولیس ہیڈکانسٹیبل جس کا نام عاشق سولنگی ہے میری زمین سے 1500 من گندم ٹریکٹر ٹرالی میں زبردستی ڈنڈے کے زور پر اٹھا کے لے گیا ہے بچو بھیل نے کہا کہ میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھتا ہوں میرا کوئی سننے والانہیں ہے جبکہ میری فیملی کے علاوہ 16 کے قریب ہاری میری زمین پر کام کرتے ہیں ان کے خاندان کا گذر بسر بھی اسی زمین سے ہوتا ہے جبکہ مذکورہ پولیس کانسٹیبل گذشتہ 20 سال سے اسی چیک پوسٹ پر مقرر ہے جو مختلف اوقات میںمجھے دھمکیاں دیتا رہتاہے بچو بھیل نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور پولیس اہلکار کے اوپر انکوائری کروائی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题