آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور راحیل شریف کی تصویر شیئر ، ”کیا خبر ہے پارٹنر ؟،سب سیٹ ہے چیف “۔

Published on December 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 742)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )شریف برداران کے سعودی عرب جانے کے بعد اس وقت پورے ملک میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہاں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں کوئی بڑا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ،کچھ لوگ این آر او کی بات کر رہے ہیں تو بعض کا کہنا ہے کہ شریف برداران سعودی عرب میں اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے گئے ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی شریف بردران کے اسطرح سے سعودی عرب جانے پر واویلا مچا یا ہوا ہے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ قوم کسی قسم کا این آر او منظور نہیں کرے گی ،اگر ایسا ہوا تو پاکستانی سڑکوں پر آجائیں گے ۔اس اہم ترین دورے کے حوالے سے میڈ یا پر بھی طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں لیکن اب سوشل میڈ یا پر معروف اینکر پرسن شاہد مسعود نے ایسا چٹکلا چھوڑا ہے کہ شریف برادران کی تشویش بڑھ جائے گی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شاہد مسعود نے ایک تصویر شیئر کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مسلم اتحادی افواج کے سربراہ راحیل شریف خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے معروف اینکر نے چٹکلا چھوڑا کہ ”کیا خبر ہے پارٹنر ؟،سب سیٹ ہے چیف “۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف مسلم اتحادی افواج سربراہ بننے کے بعد سعودی عرب میں ہی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔دوسری جانب شریف بردران بھی سعودی عرب میں موجود ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog