کویتی وزیر اعظم اور کابینہ نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا

Published on November 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

دبئی: (یواین پی) کویتی وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الحمد اور انکی کابینہ نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیا ہے۔کویت کے امیر شیخ صباح الصباح ملکی پارلیمان کو تحلیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے امور عامہ کی ملکی وزیر جنان رمضان کے مستعفی ہونے کے دو روز بعد عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔خاتون وزیر کے خلاف ملکی پارلیمان کے دس ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا رکھی تھی۔
رپورٹوں کے مطابق ارکان پارلیمان طاقتور نائب وزیر اعظم شیخ خالد الصباح کو بھی پارلیمان میں سوالات کرنے کے لیے طلب کرنا چاہتے تھے۔اس خلیجی ملک میں طاقتور حکمران خاندان یا حکومتی عہدیداروں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کی صورت میں مستعفی ہو جانے کی روایت عام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme