پی آئی اے کی پروازکیپٹن اور عملے نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،ڈاکٹر رمیش کمار

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

22
اسلام آباد ۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے پی آئی اے کی پرواز میں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کے کیپٹن اور عملے نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، اس طرح کے جنونی رویے کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ یہ سارا واقعہ تین افراد نے کیا جن کی ایک شخص رہنمائی کر رہا تھا، اس واقعہ کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر رمیش کمار نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جہاز میں بیٹھے افراد کافی دیر سے ویڈیو بنا رہے تھے انہیں کوئی رکنے والا نہیں تھا، سینیٹر اے رحمن ملک کے جانے کے بعد تین افراد نے مجھے آ کر زبردستی اتارا میں مڈل کلاس کا ہوں اور تھر سے میرا تعلق ہے، جہاز کے کیپٹن اور عملہ نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، ہم پڑھے لکھے معاشرے میں رہتے ہیں، اس طرح کے جنونی رویے کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ یہ سارا واقعہ تین افراد نے کیا جن کی ایک شخص رہنمائی کر رہا تھا، اس واقعہ کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme