آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کی تیاریاں، واٹسن کا کردار اہم

Published on November 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بڑی ٹیموں کو دعوت دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، کینگروز ٹیم کو پاکستان لانے میں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کا کردار اہمیت اختیار کر گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سری لنکن ٹیم آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی اس سے قبل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم نے سکیورٹی کے حوالے سے مثبت سگنل ملنے کے بعد پاکستان کے دورہ کا فیصلہ کیا۔ دوسری طرف امکان ہے کہ پروٹیز ٹیم بھی آئندہ سال مارچ کے دوران ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے ملکی سونے میدان آباد کرے گی۔پی سی بی نے 2022ء میں آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، سابق آسٹریلین آل راونڈڑ شین واٹسن کا کردار اہم ہوچکا ہے۔ واٹسن گزشتہ دنوں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مقرر ہوئے تھے اور وہ رواں ماہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ امسال کے آغاز میں سپر لیگ کے لیے کراچی آنے والے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog