محترمہ نتاشا دولتانہ کاپیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کا صدرمقرر ہونا خوش آئند ہے احسن سردار بھٹی

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,382)      No Comments

Natasha Doltana
بورے والا(یو این پی)پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر احسن سردار بھٹی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے محترمہ نتاشا دولتانہ کو پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کا صدر نامزد کرکے جنوبی پنجاب کی لاکھوں خواتین ورکرز کے جذبات کی ترجمانی کی ہے نتاشا دولتانہ اور اُنکے خاندان کی پارٹی کیلئے لازوال قربانیوں کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے اور اُنکی نامزدگی سے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے میں مدد ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیداران غلام مرتضیٰ چوہان،محمد صدیق بھلر،کیپٹن(ر)محمد اسماعیل،محمد سلیم قریشی،ملک بغداد احمد اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے محترمہ نتاشا دولتانہ کو جنوبی پنجاب شعبہ خواتین کی صدر نامزد ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme