وزیراعلیٰ کا نوٹس، بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

Published on April 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سخت نوٹس لینے کے بعد بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر سردار عثمان بزدار نے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔ترجمان نے کہا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، اس شخص کا نام ندیم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم نامی شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ندیم نے اپنی غلط شناحت کروائی اور بس ہوسٹس سے بدتمیزی کی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سفر کے دوران خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص نے بس ہوسٹس سے بدتمیزی اور ہراساں کرتے ہوئے بس سے نیچے پھینکنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ مسافروں نے معاملے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔مبینہ ایف آئی اے افسر نے سفر کے دوران بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ “میں تمہیں اٹھا کر لے جاؤں گا”، اتنے پر بھی تسلی نہ ہوئی تو مزید کہا کہ “بس سے اٹھا کر نیچے پھینک دوں گا”۔ اس صورتحال کو مسافروں نے موقع پا کر کیمروں میں محفوظ کر لیا۔ مجبوری کی حالت میں ملازمت کرنے والی بس ہوسٹس مبینہ ایف آئی اے افسر کو تو کچھ نہ کہہ سکی لیکن اپنی بے بسی پر روتی رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes