مادھوری ڈکشٹ کی موسیقی کی دنیا میں انٹری

Published on September 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ میں ڈانسنگ کوئین کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اب موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیے ہیں۔ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان رکھتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پروڈکشن کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک مراٹھی فلم پروڈیوس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا مگر اب ان کی انٹری میوزک کی دنیا میں ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ میوزک البم ’دی فلم اسٹار‘ سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں جب کہ وہ اپنے میوزک کیریئر کا آغاز گانے ’تو ہے میرا‘ سے کریں گی جو انہوں نے اپنے مداحوں کے نام کیا ہے۔ دھک دھک گرل کا کہنا تھا کہ موسیقی ہمیشہ سے ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے اور وہ اپنے اس نئے کیریئر کا آغاز مداحوں کے لیے اچھے پیغام کے ساتھ کرنا چاہتی تھیں، جنہوں نے ہمیشہ مجھے ہر روپ میں پیار دیا تو اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا تھا کہ میں ان ہی کی تعریف اور قدر دانی سے اس کیریئر کا آغاز کروں۔ مادھوری کا کہنا تھا کہ’ تو ہے میرا‘ کلاسیکل بھارتی لوک میوزک ہے جس میں مغربی پاپ میوزک بھی شامل ہے جب کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس کام کو مداح بے حد پسند کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy