پاکستان قونصلیٹ کے افسران اور اسٹاف نہائت جانفشانی و محنت سے خدمت انجام دے رہے ہیں ۔قونصل جنرل خالد مجید

Published on November 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی ) جدہ پاکستان قونصلیٹ کے افسران اور اسٹاف نہائت جانفشانی و محنت سے پاکستان کمیونٹی کی سعودی عرب کے مغربی صوبے میں بھر پور خدمت انجام دے رہے ہیں یہ بات جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر انہوں نے قونصلیٹ کے کمیونٹی کے حوالے سے خدمات دینے والے افسران کو میڈیا کے ساتھ بٹھایا تاکہ میڈیا کے سوالات کے جوابات دئے جاسکیں ۔قونصل جنرل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں ہر ماہ میڈیا سے ملکر قونصلیٹ کی کارکردگی پر میڈیا کے ذریعے کمیونٹی کے مسائل معلوم کروں ۔قونصل جنرل نے کہا کہ وہ میڈیا کے مشکور ہیں جنہوں نے انکی جدہ میں تعنیات ی کے بعد ان سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کے معاملات پر بھر پور تشہیر کی ہے ۔۔خالد مجید نے بتایا کہ ماہ اکتوبر میں جدہ قونصلیٹ نے تقریبا چودہ ہزار پاسپورٹ کی تجدید کی ہے۔ اسی طرح جدہ میں نادرہ کے دفتر نے 3500شناختی کارڈ جاری کئے ہیں پندرہ سو افراد کو انکی ملازمتوں کے معاملات پر قانونی مدد فراہم کی ہے ۔وفات پا جانے والے پاکستانیوں کے انکے اداروں سے انکے حقوق دلوائے ہیں نیز جیلوں میں موجود پاکستانیوں کے معاملات کی بھر پور دیکھ بھال کررہے ہیں ۔خالد مجید نے کہا کہ میں سعودی حکومت اور اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پاکستانیون کو درپیش مسائل کے حل میں ہمیں انکا بھر پور تعاون رہتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题