آئندہ چند روز میں پنجاب میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کا امکان، ذرائع

Published on November 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان پنجاب میں گورننس کی خامیوں پر برہم، انہوں نے انتظامی ڈھانچہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں میں گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب میں گورننس کی خامیوں اور انتظامی ڈھانچہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر اراکین نے تجویز دی کہ بہتر گورننس کے لیےبیوروکریسی کو متحرک ہونا پڑے گا۔کور کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے گئے لیکن ابھی تک مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے۔ ان کے بیرون ملک علاج سے متعلق حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes