غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو سزا دی جائے، محمود عباس

Published on September 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

4
نیویارک ۔۔۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کیلئے اسرائیل کو سزا دی جائے، ہم اس معاملہ کو جرائم کی عالمی عدالت میں لے جائیں گے۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں بمباری کر کے اسرائیل کے معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس معاملہ کا نوٹس لے۔ فلسطینی ریاست کی آزادی کا وقت قریب آ گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل اور امریکہ نے محمود عباس کی تقریر پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا خطاب اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题