ایم یو جے کا اجلاس، رکنیت سازی، کابینہ کا انتخاب ، راجہ نوناری صدر ، امجد علی ملک نائب صدرمنتخب

Published on March 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

محراب پور(یواین پی)محراب پور یونین آف جرنلسٹس کا سلالانہ اجلاس پبلک لائبریری میں منعقد ہوااجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا عبدالقیوم میمن نے نظامت کے فرائض ادا کئے اجلاس میں پرانے اور نئے ممبرز کی رکنیت سازی کی گئی بعدازاں ضلعی صدرنوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس زاہد قائم خانی، جنرل سیکریٹری مظہر خاصخیلی، سابق ضلعی نائب صدر منور حسین منور، الیکشن کمیٹی زاہد راجپر، فنانس سیکریٹری مظہر خاصخیلی نے تحصیل ممبران کی مشاورت سے تحصیل محراب پور کی نئی کابینہ کا انتخاب کیا منتخب کابینہ برائے سال 2023/24 میں صدر راجہ خان نوناری،سینئر نائب صدر علم الدین علیم مغل،نائب صدر ملک امجد علی، جنرل سیکریٹری حزب اللہ چانگ، جوائنٹ سیکریٹری 1 عبدالجبار گھانگھرو، جوائنٹ سیکریٹری 2 اشرف غوری، فنانس سیکریٹری محمود الحسن جلالی، آفیس سیکریٹری سرفراز میمن، پریس سیکریٹری آکاش کمارشامل ہیں جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کے طور پر سچانند بجاج، محمد ارشد انصاری، ظہیر آرائیں، عبدالقیوم میمن،ملک عمران غوری منتخب ہوئے ضلعی قیادت اور یونین ممبران نے محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اجلاس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سید شوکت شاہ،عابد طور،سابق صدر اسلم نانگور، سابق صدر دودل نوح پوٹو، سرفراز نواز، شہزاد مغل،ارشاد سہتو، ملک مشتاق سمیت تحصیل محراب پور سے صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر تمام منتخب کابینہ نے کہا کہ صحافیوں کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی یونین ممبران سب ایک دوسرے کی طاقت ہیں سب کو ہی چاہئے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور محبتوں کو پروان چڑھائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes