ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

Published on February 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

لاہور (یواین پی) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا ہے جس کے بعد سے ملک کے کئی علاقوں میں بادل برسیں گے۔بتایا گیا ہے کہ آج رات اورکل بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کے اس سلسلے کے باعث اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ ، گجرات ، سیالکوٹ، جہلم ، میا نوالی ،سرگودھا ،خوشاب، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،پشاور،مردان ،کوہاٹ، چارسدہ، سوات ، دیر،چترال، کوہستان ، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کے علاوہ ملک کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان بھی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت اور قلات میں سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، کالام منفی08، استور منفی 06، گوپس منفی 05، پاراچنار، ہنزہ، بگروٹ منفی 04، کوئٹہ منفی 03 اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں برس ملک میں سردی کی شدت معمول سے زیادہ رہی تھی۔ تاہم گزشتہ کچھ روز سے موسم خشک رہنے کے باعث سردی کی شدت میں کمی آگئی تھی۔ تاہم اب پھر سے مغربی ہواوں کی آمد اور بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں دوبارہ سے اضافہ ہو جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes