لاہور میں‌ایک بار پھر بدترین فضائی آلودگی،ائیرکوالٹی انڈیکس 377 تک پہنچ گیا

Published on December 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور کی فضا کا ائیر کوالٹی انڈیکس 377 تک پہنچ گیا، میاں میر کے علاقے میں میں سب سے زیادہ 499 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 497، گلبرگ میں 412 ائیر کوالٹی انڈیکس ہے۔ کینال روڈ پر 411 جبکہ پنجاب اسمبلی میں 411 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اپر مال میں 361 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شملہ پہاڑی میں 322، لبرٹی میں 258 اور بیدیاں روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ ہوا۔خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کا تعین فضا میں مختلف گیسوں اور پی ایم 2.5 (فضا میں موجود ذرات) کے تناسب کو جانچ کر کیا جاتا ہے۔ ایک خاص حد سے تجاوز کرنے پر یہ گیسز ہوا کو آلودہ کر دیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme