شمالی کوریا کی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

33
پیانگ ینگ (یو این پی) شمالی کوریا کی فوج نے وسیع پیمانے پر مشقیں کی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ایک جزیرے پر قبضہ کرنے کا طریقہ وضع کرنا تھا۔ مشقوں میں پیادہ فوج، بحریہ اور فضائیہ نے حصہ لیا۔ مشقیں جس علاقے میں ہوئی اس بارے میں اطلاع نہیں ملی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشقوں کی قیادت ملک کے رہنما کم جونگ آن نے کی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر دشمن غلط قدم اٹھائیں تو انہیں پچھتانا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy