امریکا نے سابق پولیس افسر راؤ انوار کے داخلے پر پابندی لگا دی

Published on December 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

واشنگٹن: (یواین پی) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکا نے سندھ پولیس کے سابق افسر راؤ انوار کے داخلے پر پابندی لگا دی۔تفصیل کے مطابق امریکا نے کراچی کے علاقے ملیر کے سابق سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے ریاست میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔راؤ انوار دنیا بھر کے ان 18 افراد میں شامل ہیں جن پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکا نے مختلف ممالک کی شخصیات کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔ان میں برما، لیبیا، سلواکیا، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو اور جنوبی سوڈان سمیت دیگر ممالک کی شخصیات شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق راؤ انوار نے جعلی پولیس مقابلے کیے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ راؤ انوار نے 400 افراد جعلی مقابلوں میں ہلاک کیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题