پاک بھارت کرکٹ شائقین کاانتظارختم،روایتی حریف آج ٹکرائیں گے

Published on March 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

\"2\"
ڈھاکہ (یو این پی ) پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ (آج) اتوار کو روایتی حریف بھات کے خلاف شیر بنگال سٹیڈیم میر پور میں کھیلے گی ۔ جودوپہر ایک بجے شروع ہوگا ۔پاکستان کی ٹیم کو ایشیاء کپ کے ابتدائی میچ میں سری لنکا کی ٹیم کے ہاتھوں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ‘ احمد شہزاد‘ شرجیل خان‘ شاہد خان آفریدی‘ عمر اکمل‘ صہیب مقصود‘ فواد عالم‘ سعید اجمل‘ عبدالرحمان‘ جنید خان‘ عمر گل‘ انور علی‘ بلاول بھٹی اور طلحہ شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیو کرینگے۔ ایشیاء کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا چوتھا میچ 4 مارچ کو کھیلے گی۔8 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اب تک ہونے والے11 ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں بھارت نے 5 دفعہ، سری لنکا نے 4 دفعہ اور پاکستان نے 2مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes