ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے داخلے پر پابندی عائد

Published on December 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) سانحہ پی آئی سی کی مذمت کرنے پر ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں پی آئی سی واقعہ پر بحث ہوئی۔ متفقہ قرارداد میں واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور انتظامیہ کے رویہ کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں وکلا کی رہائی اور ایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر عرفان کے خلاف کارروائی اور بیرسٹر اعتزاز احسن کے ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ بار میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy