پاکستان حالت جنگ میں ہے فوجی عدالتوں کا قیام ملک و قوم کیلئے بہتر ہے، عابد شیر علی

Published on December 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

6666
اسلام آباد ۔۔۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ‘ ان حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام ضر وری ہے جو ملک و قوم کیلئے بہتر ہے ۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے کیونکہ 10,10 سال سے زیر سماعت مقدمات کے فیصلے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ سے گزر رہے ہیں ہمارے جوانوں کو سرحدوں پر شہید کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے جس سے ملزمان کا سپیڈی ٹرائل کیا جائے گا جو ملک و قوم کیلئے بہتر ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام نہیں ہوئی فوج ہمارا حصہ ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مخصوص حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام ضروری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme