چھیانویں سالہ بزرگ کی کار کو جمپ لگانے کی ویڈیو وائرل

Published on November 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

سڈنی(یوا ین پی ): فلموں میں آپ نے ایک گاڑی کو اچھل کر دوسری گاڑی کےاوپر سے گزرتے ہوئےتودیکھا ہی ہوگا تاہم ایسا ہی ایک واقعہ حقیقی زندگی میں بھی پیش آیا ہےجس کی ویڈیو میں ایک 96 سالہ بزرگ کویہ خطرناک اسٹنٹ کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔آسٹریلیا کے ایک 96 سالہ معمر شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو خطرناک انداز میں چلاتے ہوئے سڑک کے ایک طرف کھڑی کی گئی گاڑی کے اوپر سے بالکل فلمی انداز میں گزرجاتے ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے یہ سابق فوجی نہ تو کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور نہ ہی ان کا کرتب دکھانے کا ارادہ تھا بلکہ وہ ہسپتال میں داخل اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی اورپارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر سے اڑتی ہوئی گزرگئی۔ بزرگ شہری کی جان تو بچ گئی ہے تاہم وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اوران کی ٹانگیں اورریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes