وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر کینیڈین ہم منصب سے رابطہ

Published on December 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کرکے انہیں مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کچھ عرصے قبل ہونے والے انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے،وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے آگاہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن فوری ختم کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes