عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے لیاقت علی ی گلفراز ، اظہر چشتی

Published on December 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

ہوڈر شیفلڈ(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ و یورپ کے سینئر رہنماﺅں لیاقت علی ،چوہدری گلفراز اور اظہر چشتی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی پامالی کا نوٹس لے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کا بازار گرم ہے ۔گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے اپنے ظلم و ستم میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔معصوم اور نہتے لوگوں کا قتلِ عام، پرامن احتجاج کرنیوالوں پر گولیاں برسانا، مزاحمتی قائدین کی مسلسل گرفتاریاں اور نظر بندیاں اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنا بھارتی افواج کا معمول بن چکا ہے۔ اُنھوں نے کہا دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت اور ریاست میں موجود اُسکی کٹھ پتلی حکومت اپنے ناپاک منصوبوں کی تکمیل کیلئے حریت پسند قیادت کو جیلوں میں ڈال کر عوام کو پر امن احتجاج سے بزورِ طاقت روک رہی ہے ۔عالمی برادری بھارتی حکمرانوں کی انسانیت کش پالیسیوں اور ریاست کے نوجوانوں کو تشدد کی طرف دھکیلنے کی کوششوں کا نوٹس لیں۔ ریاستی عوام کی حقِ آزادی و حقِ خودارادیت کیلئے جدوجہد مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اور ریاستی عوام کا تسلیم شدہ حق ہے جس سے ریاستی عوام کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔اُنھوں نے کہا ہم ریاست کے عوام بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ریاست کے لوگ بھارتی قبضے کے خلاف اُس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک کہ عالمی برادری کشمیریوں کی صدائے آزادی پر توجہ نہیں دیتی ۔اُنھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مجرمانہ خاموشی کو توڑتے ہوئے بھارتی حکومت کے ظلم و جبر اور انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy